مینجمنٹ پروفائل

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر فرخ امین

چیف ایگزیکٹو آفیسر

یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے بانی اور موجودہ سی ای او مسٹر فرخ امین سے ملئے۔ حب الوطنی کے غیر متزلزل جذبے سے سرشار ان کا کیریئر ٹھوس نتائج کی انتھک تلاش اور ثابت قدمی سے پاکستان کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کی علامت ہے۔

ایف ایم سی جی سیکٹر میں تقریباً دو دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک گہری سمجھ بوجھ والے رہنما کے طور پر مسٹر امین عالمی سطح پر کھانے کی اشیا، زرعی اجناس اور جانوروں کی خوراک کی پروسیسنگ اور تجارت میں مہارت رکھتے ہیں۔ کاروبار کو آگے بڑھانے اور ایکویٹی ویلیو بنانے پر مرکوز ان کی کاروباری صلاحیت کا دائرہ کار قومی اور بین الاقوامی سطح پر مرجرز اور ایکویزیشنز تک پھیلا ہوا ہے۔

مسٹر امین نے قیادت پر مبنی ثقافت کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حقیقت پسندانہ مسابقتی حکمت عملیوں کے ساتھ ایسے یادگار اقدامات کی قیادت کی ہے جو یونٹی فوڈز کے عظیم الشان ویژن کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی بہتری کے لئے یونٹی فوڈز کو مہارت اور جدت کے سفر پر گامزن کیا ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسمسٹر صفدر سجاد

چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر

یہ ہیں یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں ہمارے ویژنری ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر صفدر سجاد۔ اٹھارہ سال سے زاید تجربہ کے ساتھ انہوں نے ٹریڈ مینجمنٹ، لوجسٹکس، پروکیورمنٹ اور پروڈکٹ ڈسٹری بیوشن کی قیادت کے ذریعے گروپ کو ترقی سے ہمکنار کیا۔

سب کے لئے مشعل راہ، مسٹر سجاد نے مہارت اور تخلیقی سوچ کے عزم کے ساتھ نہ صرف یونٹی فوڈز لمیٹڈ بلکہ پوری انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ان کا کاروباری سفر ان کے پختہ عزم اور مشکلات پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے وسیع علم اور تجربے کے ساتھ وہ رجحانات کو بھانپ لیتے ہیں اور موقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں، یونٹی گروپ کو عالمی توسیع کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔

ایک لیڈر کے طور پر، مسٹر سجاد اپنی ٹیموں کو توقعات سے بڑھ کر عمل اور منفرد حل تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کی مضبوط قیادت باہمی تعاون اور سب کو بااختیار بنانے کے کلچر کو فروغ دیتی ہے، جو ملازمین کو ہماری کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر عامر شہزاد

ایگزیککٹو ڈائریکٹر

۲۹سال سے زاید عرصہ پر محیط ایک وسیع کیریئر کے ساتھ مسٹر عامر شہزاد نتائج پر توجہ دینے والے رہنما ہیں جو انتہائی متحرک اور تیزی سے ترقی کرنے والے اداروں میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کا پیشہ ورانہ سفر بنیادی طور پر انوسٹمنٹ بینکنگ اور کیپیٹل مارکیٹس کے شعبوں کے گرد گھومتا ہے جہاں انہوں نے لگاتار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مسٹر شہزاد نیشل بینک، یو بی ایل اور عسکری بینک لمیٹڈ جیسے معتبر اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نے اپنا ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام مکمل کیا، امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سے نمایاں کامیابی کے ساتھ فنانس میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کی۔ مسٹر شہزاد مضبوط تعلیمی اساس اور عملی تجربہ کی دولت سے مالامال ہیں۔

۲۰۱۸سے یونٹی فوڈز کے ساتھ ان کی وابستگی کمپنی کے لئے کاروبار اور سرمایہ کاری کی طویل مدتی اور قلیل مدتی حکمت عملی تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مزید برآں مسٹر شہزاد مختلف متعلقین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تعلقات کو بخوبی سنبھالتے ہیں جن میں بینکس اور انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز بشمول ایشین ڈیویلپمنٹ بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ایف ایم او:ڈچ انٹرپرینیوریل ڈیویلمپنٹ بینک قابل ذکر ہیں۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر جلیس ایدھی

چیف فنانشل آفیسر

مسٹر جلیس ایدھی ایک تجربہ کار فنانشل لیڈر ہیں۔ ۱۵ سال سے زاید عرصہ پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ بڑی کامیابی کے ساتھ نمایاں مقامی اور ملٹی نیشنل اداروں کے اکاؤنٹس اور فنانس ڈویژنز کی نگرانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مسٹر ایدھی کے کیریئر کی رفتار کو پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (PWC) پاکستان میں کام کرنے کے دوران تقویت ملی، جہاں انہوں نے بیرونی اور اندرونی آڈٹ دونوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) سسٹمز، سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) اور جامع بجٹس کی ترقی میں ان کی شراکت تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

مالی معاملات پر گہری نظر کے ساتھ مسٹر ایدھی نے خود کو ٹیکس کی حکمت عملی اور کاروباری تجزیات میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر منوایا ہے۔ ان کی ٹیکس کے پیچیدہ قواعد و ضوابط کی چھان بین کرنے اور ڈیٹا پر مبنی تجزیہ سے قابل قدر بصیرت اخذ کرنے کی مہارت ہمارے لئے ناگزیر رہی ہے۔ مالی کامیابی کے حصول کے عزم اور اپنی حکمت عملی کی بصیرت کے ساتھ وہ ہمارے ادارے کا ایک انمول اثاثہ ہیں۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹرعمر شہزاد

کمپنی سیکرٹری اینڈ ہیڈ آف لیگل افیئرز

مسٹرعمر شہزاد سے ملئے، جو M.Com اور ایل ایل بی ڈگری کے حامل ایک ممتاز پروفیسنل، اورانسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکرٹریز آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) سے بطور ڈائریکٹر سند یافتہ، مسٹر شہزاد اپنے چھبیس سالہ شاندار کیریئر کے دوران روپافل لمیٹڈ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، اور عسکری بینک لمیٹڈ جیسے کئی معروف اداروں میں اکاؤنٹنگ، فنانشل کنٹرول، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، کارپوریٹ کمپلائنس، اور قانونی امور کے انتظام جیسے شعبوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مسٹر شہزاد کی ایک نمایاں کامیابی لسٹڈ کمپنیوں کے لئے مضبوط پالیسیاں اور طریقہ کار وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد میں ان کی مہارت ہے جو تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کو یقینی بناتی ہے۔ کمپلائنس اور گورنینس کے ساتھ ان کی غیرمتزلزل وابستگی نے اداروں میں اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مختصر یہ کہ مسٹر عمر شہزاد کارپوریٹ گورننس، قانونی امور، اور مالیاتی ذمہ داری کے شعبوں میں مہارت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اپنے وسیع تجربہ اور انضباطی تعمیل کے لیے لگن کی بدولت وہ ایک ایسا انمول اثاثہ ہیں جو یونٹی فوڈز کے مہارت کے عزم کے ساتھ پوری طرح سے ہم آہنگ ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

سلمان یوسف

چیف مارکیٹنگ آفیسر

یہ ہیں سلمان یوسف، دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے ساتھ ایک تجربہ کار بزنس لیڈر۔ ان کی مہارت آمدنی میں اضافہ، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، برانڈ ڈیویلمپنٹ، کاروبار کی توسیع، فروخت، سپلائی چین مینجمنٹ، اور مارکیٹ کے تجزیہ سمیت کاروبار کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ ہیں سلمان یوسف، دو دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کے ساتھ ایک تجربہ کار بزنس لیڈر۔ ان کی مہارت آمدنی میں اضافہ، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، برانڈ ڈیویلمپنٹ، کاروبار کی توسیع، فروخت، سپلائی چین مینجمنٹ، اور مارکیٹ کے تجزیہ سمیت کاروبار کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسٹر سلمان عالمی سطح پر Pampers، Always Gillette، Oral-B، Duracell، اور Braun جیسے مشہور ملٹی بلین ڈالر برانڈز کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔ پاکستان کے اندر اور متحدہ عرب امارات میں مقیم مشرق وسطیٰ کے علاقائی سربراہ کے طور پر ان کی قیادت ان کے ہمہ جہت تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایک گروتھ ہیکر کے طور پر پہچانے جانے والے مسٹر سلمان نے اپنے پورے کیریئر کے دوران حکمت عملی کی جدت اور گہری کاروباری سمجھ بوجھ کے ذریعے کئی برانڈز کو نئی زندگی دی ہے۔ یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے لئے عمدگی اور توسیع کے حصول کی خاطر ان کی شراکت بڑی انمول ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

محترمہ عظمیٰ زیدی

چیف ہیومن ریسورس آفیسر

یہ ہیں عظمیٰ زیدی جو پیپل ایکسی لینس، لرننگ اور آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ، ٹوٹل ریوارڈز، ٹیلنٹ مینجمنٹ اور HR کے تمام پہلوؤں میں اٹھارہ سال سے زاید عرصہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔

یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں شامل ہونے سے پہلے محترمہ زیدی ڈیلوئٹ YA میں ڈائریکٹر ہیومن کیپیٹل کے عہدے پر فائز تھیں جہاں انہوں نے انسانی وسائل کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا تجربہ آئی ایس پی، انشورنس، ریٹیل، آئی ٹی، بی پی او، اور پیشہ ورانہ خدمات جیسی مختلف صنعتوں تک پھیلا ہوا ہے۔

ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹرز ڈگری کی حامل محترمہ عظمیٰ زیدی ہمارے ادارے کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، جو ہیومن کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اور ایکسیلینس کے لئے کمپنی کے عزم کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ ایک فروغ پزیر اور متحرک ورک کلچر کی تشکیل میں ان کی قیادت کو اپنائیں۔

مینجمنٹ پروفائل

سید فائق احمد جیلانی

چیف ٹیکنالوجی آفیسر

سید فائق احمد جیلانی نے جنوری ۲۰۲۳ میں یونٹی فوڈز کے چیف انفرمیشن آفیسر کا عہدہ سنبھالا۔ مقامی اور بین الاقوامی آئی ٹی انڈسٹریز میں ۱۵ سال سے زاید تجربہ کے ساتھ فائق کو ڈیجیٹلائزیشن، گورننس، اسٹریٹجک پلاننگ، کامیاب ٹرانزیشنز اور ERP سسٹمز کے ذریعے سہولت فراہم کرنے والی تنظیمی تبدیلی کے انتظام پر مکمل عبور حاصل ہے۔ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدید ترین سوفٹ ویئر اور نیٹ ورک سلیوشنز کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائق کاروباری عمل کے تجزیہ، ورک فلوز ری انجینئرنگ اور آٹومیشن کو فروغ دینے کے لئے آئی ٹی سلیوشنز کی سفارشات اور عمل درآمد کی پوری مہارت رکھتے ہیں۔

فائق کے شاندار پورٹ فولیو میں اینگرو پولیمر، لکی سیمنٹ، بی وائی سی او پیٹرولیم، لینڈی رینزو، پاکستان بیوریجز، کے وی اے یوٹیلیٹیز لبنان، ہدادا اسٹیلز، وولکا فوڈز، ایس جے جی فارما اور طفیل کیمیکل جیسے کئی اداروں کے لئے ایس اے پی کے نفاذ کے تقریباً 20 مکمل لائف سائیکلز کی نگرانی شامل ہے۔

یونٹی فوڈز میں شمولیت سے قبل وہ عائشہ اسٹیلز میں چیف انفارمیشن آفیسر کے عہدے پر فائز تھے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر طاہر خان

جی ایم گروپ ٹریژری اینڈ سٹرکچرڈ ٹریڈ فنانس

یہ ہیں مسٹر طاہر خان، ٹریژری اینڈ فنڈ مینجمنٹ، کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ اور مارکیٹ ریسرچ میں بھرپور پس منظر کے حامل ایک کہنہ مشق خزانچی۔ ہمدرد یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سے ایسوسی ایٹ شپ سے لیس ہونے ساتھ وہ دس سال زاید کا شاندار تجربہ رکھتے ہیں۔۔

مسٹر خان نے مارکیمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا جہاں انہوں نے مارکیٹ ریسرچر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ ان کے سفر کا دھارا انہیں عسکری بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ جیسے معتبر مالیاتی اداروں تک لے گیا جہاں انہوں نے اپنے بے عیب تجربے کو مستحکم بنایا۔ آج وہ یونٹی گروپ کے متحرک ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی کے ذریعے اپنے تجربے کی دولت کو نئی بلندیوں تک پہنچا رہے ہیں۔

مینجمنٹ پروفائل

محترمہ نگین رضوی

ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی

نگین رضوی سے ملئے، کمیونیکیشنز اور سسٹین ایبلٹی میں مہارت رکھنے والی ایک تجربہ کار پروفیشنل جو بزنس ویلیو کو بڑھانے والے منفرد حل ڈھونڈنے کی اپنی مہارت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ بینکنگ، میڈیا، FMCGs، اور NGOs میں سولہ سال سے زاید متنوع تجربے کے ساتھ نگین نے چیلنجنگ پورٹ فولیوز کو نمایاں کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

۲۰۱۹ میں نگین کو سندھ میں خواتین کی ترقی کی صوبائی وزیرشہلا رضا نے "پرائیڈ آف پاکستان" کے پروقار ایوارڈ سے نوازا۔ اس اعزاز نے نگین کے اس وقت کے آجر اینگروفوڈز کے لئے ۲۰۱۸ میں دولت مشترکہ سے"کامن ویلتھ کمپنی آف دی ایئر"کا ایوارڈ حاصل کرنے میں نگین کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ ۲۰۱۷ میں نگین کو خطے میں ان کی غیرمعمولی قیادت کے اعتراف میں کامن ویلتھ بزنس ویمن پلیٹ فارم کی جانب سے "ریجنل لیڈر فار ایشیا" مقرر کیا گیا۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران نگین کو لگاتار کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا، جو ان اداروں کے لئے نگین کے بھرپور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے جن کا وہ حصہ رہی ہیں۔ محض معاشی لین دین پر مقصد کو ترجیح دینے والی باہمی تعاون کی ٹیموں کے ساتھ اپنی وابستگی کے لئے جانی جانے والی نگین کا اثرورسوخ حکمت عملی کے فیصلوں کی تشکیل تک پھیلا ہوا ہے جو انہیں اپنے شعبے کی مشعل بردار بناتا ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر فرحان فاروق

ہیجی ایم سیلز

ہمارے ہیڈ آف بلک سیلز مسٹر فرحان فاروق پیٹرومین انسٹی ٹیوٹ سے BCS کی ڈگری کے ساتھ تیل کی تجارت کے کاروبار میں ۳۱سالہ شاندار کیرئیر کے حامل ہیں۔ گزشتہ چالیس سال سے فاروق فرحان آئل ڈیلرز (FFOD) کی ملکیت ان کی بے مثال مہارت کا ثبوت ہے، جس کی بدولت وہ خوردنی تیل کے شعبے میں ایک جانی پہچانی شخصیت مانے جاتے ہیں۔

مسٹر فاروق نے یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں شمولیت کے ساتھ ابتدائی طور پر بلک آئل سیکٹر کے لئے ایک بروکر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی فہم و فراست اور کاروباری روابط کا شاندر مظاہرہ کیا۔ ۲۰۱۸ میں انہوں نے کراچی کنزیومر پیک ڈویژن کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلک آئل سیلز کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔ ان کا سفر عزم اور مہارت کی بہترین مثال ہے جس نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مسٹر فاروق کے تجربے اور صنعت کی سمجھ نے بلک آئل سیکٹر میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اٹل لگن ادارے میں ان کے بنیادی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر عمر شاہد

ہیڈ آف پروجیکٹس

مسٹر عمر شاہد یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں پروجیکٹس اور کیپیٹل ایکسپینڈیچر مینجمنٹ کے سربراہ کے طور پر پروجیکٹس کی قیادت کرتے ہیں۔ مکینیکل انجینئرنگ کے پس منظر کے ساتھ وہ کمپلیکس ٹیکنیکل آپریشنز، انجینئرنگ، کیپیکس پروجیکٹس، پروڈکشن مینجمنٹ، پروسیس انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن، انرجی اینڈ واٹر مینجمنٹ، ہائجینک انجینئرنگ ٹیکنالوجیز، اور ٹوٹل پرفارمنس مینجمنٹ پر مشتمل کئی طرح کی مہارتوں کے حامل ہیں۔

یونٹی فوڈز میں شامل ہونے سے پہلے مسٹر شاہد نے گیارہ سال سے زاید عرصہ تک نیسلے پاکستان لمیٹڈ میں انجینئرنگ مینیجر کے طور پر فرائض سرانجام دینے کے دوران کئی بین الاقوامی ورکشاپس میں شرکت کی۔ انہوں نے میٹکو فوڈز لمیٹڈ میں چاول کے پلانٹس کو بھی بہتر بنایا اور شان فوڈز کراچی اور لاہور میں انجینئرنگ اور پروجیکٹس کی قیادت کی۔

مختصر یہ کہ جناب عمر شاہد پروجیکٹ مینجمنٹ میں ایک ویژنری لیڈر ہیں، جو یونٹی فوڈز لمیٹڈ کی اعلیٰ مہارت اور جدت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا وسیع تجربہ اور حکمت عملی کی قابلیت ہمارے منصوبوں اور آپریشنز کے لئے کامیابی کا باعث ہے۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر احسن علی

ہیڈ آف سپلائی چین

مسٹر احسن علی IoBM سے ایم بی اے کے ساتھ سپلائی چین، آپریشنز، پروکیورمنٹ، ویئر ہائوس لوجسکٹس، پلاننگ اور بجٹنگ اینڈ کوسٹ کنٹرول میں ۱۷ سالہ وسیع تجربے کے حامل ایک قابل انڈسٹریل انجینئر ہیں۔ مسٹر احسن نے مقامی اور کثیرالقومی کمپنیوں میں کام کرتے ہوئے، بالخصوص SAP S4 Hana کے ساتھ پروجیکٹ لیڈرشپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی متحرک مہارتوں کی بدولت مسٹر احسن ہمارے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں جو پروسسز کو بہتر بنانے اور سپلائی چین مینجمنٹ کے شعبے میں کامیابی کے حصول میں مہارت رکھتے ہیں۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر محمد عادل

ہیڈ آف پروڈکشن سوپ

محمد عادل ایک تجربہ کار پروفیشنل ہیں جنہوں نے ۲۰۰۵ میں کراچی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں B.E. کے ساتھ گریجویشن کی۔ ان کے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز پولیمر انڈسٹری میں اسماعیل انڈسٹریز (FMCG) سے ہوا، اور ایک سال بعد انہوں نے اپنی توجہ ہوم کیئر سیکٹر پر مرکوز کردی۔ تقریباً ۱۷ سال کے تجربے کے ساتھ محمد عادل نے ہوم کیئر پروڈکٹس کی وسیع رینج تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن مین بیوٹی سوپس، اینٹی بیکٹیریل سوپس، فروٹی سوپس، لانڈری سوپس، انڈسٹریل گریڈ سوپ نوڈلز، ڈیٹرجنٹ پائوڈر اور لیکوئیڈ ڈیٹرجنٹس شامل ہیں۔ ان کی مہارت کا دائرہ کار ڈش واش بارز اور لیکوئیڈز جیسی کچن کیئر اشیا سے لے کر اینٹی بیکٹیریل فلور کلینرز اور ٹائل کلینرز جیسے فلور کلینگ سلیوشنز تک پھیلا ہوا ہے۔ اپنے پورے کیرئیر کے دوران انہوں نے معیار، جدت اور لگاتار بہتری کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور ان اداروں کی کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کا وہ حصہ رہے ہیں۔ محمد عادل اب اپنے تجربے اور ہنر کی دولت کو کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ کے مسلسل ارتقا پذیر منظر نامے میں نئے چیلنجز کے لئے بروئے کار لانے کو تیار ہیں۔

مینجمنٹ پروفائل

مسٹر ذیشان عبدالکریم

ہیڈ آف پی کے ای فیڈ مل

مسٹر ذیشان عبدالکریم دو دہائیوں سے زاید تجربہ کے حامل ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جو متحرک اور تیزی سے ارتقا پزیر اداروں میں اپنی شاندار کامیابیوں کے لئے نمایاں طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا پیشہ ورانہ سفر بنیادی طور پر تجارت اور اجناس کی منڈیوں پر محیط ہے جہاں انہوں نے لگاتار غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مسٹر کریم نے اس سے قبل ایک کاروباری کی حیثیت سے یا تو آزادانہ طور پر یا ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ رہ کر ایسی جامع کاروباری حکمت عملیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جو کہ ان اداروں کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں طور پر مددگار ثابت ہوئیں جن میں وہ شامل رہے۔

۲۰۱۰ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ ان کا اشتراک مقامی اور عالمی سطح پر کمپنی کی حالیہ اور مستقبل کی تجارتی کوششوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسٹر ذیشان عبدالکریم متعلقہ مصنوعات کے وسیع علم کو بروئے کار لاکر اجناس کے شعبے میں خریداروں اور بیچنے والوں کے مابین مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ماہر ہیں۔